بجٹ کے حوالہ سے تمام کارروائی مقررہ نظام الاوقات میں مکمل کی جائے گی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالہ سے تمام کارروائی مقررہ نظام الاوقات میں مکمل کی جائے گی، وزارت خزانہ، دیگر وزارتیں اور محکمے اس سلسلہ میں باہمی تعاون سے بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ مشیر خزانہ نے جمعرات کو بجٹ 2018-19ءکی تیاریوں کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کی اور اس موقع …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالہ سے تمام کارروائی مقررہ نظام الاوقات میں مکمل کی جائے گی، وزارت خزانہ، دیگر وزارتیں اور محکمے اس سلسلہ میں باہمی تعاون سے بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ مشیر خزانہ نے جمعرات کو بجٹ 2018-19ءکی تیاریوں کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کی اور اس موقع پر وزارت خزانہ کے مختلف شعبوں کے سربراہوں کی جانب سے انہیں بجٹ تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ کو بتایا گیا کہ بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے حوالہ سے ایک تفصیلی اجلاس رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مختلف شراکت داروں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کو بجٹ کی تیاری کے دوران پیش نظر رکھا جائے۔

مزید خبریں