بحرین انسانی حقوق کا احترام کرنے کے وعدے سے مکر گیا ہے، ایمنسٹی

واشنگٹن ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست بحرین سیاسی اصلاحات کے وعدہ سے پھِر گئی ہے۔ تنظیم نے اس تبدیلی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ملک میں سیاسی پابندیوں اور کریک ڈاون کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ایمنسٹی نے بحرین کی حکومت کی …

واشنگٹن ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست بحرین سیاسی اصلاحات کے وعدہ سے پھِر گئی ہے۔ تنظیم نے اس تبدیلی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ملک میں سیاسی پابندیوں اور کریک ڈاون کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ایمنسٹی نے بحرین کی حکومت کی جانب سے سیاسی اصلاحات کے بارے میں متعدد وعدوں سے پیچھے ہٹنے کو افسوس ناک قرار دیا۔ اس تنظیم نے بحرینی حکومت سے کہا ہے کہ 2 تنظیموں وعد اور الوفاق پر عائد پابندیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔ بحرین کو 2011 میں اکثریتی شیعہ مسلم آبادی کے مظاہروں کا سامنا تھا۔

Leave a Reply