ماناما ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین سے امپورٹرز اور تاجروں کا 12 رکنی وفد پاکستان ایکسپو 2017 میں بھرپور شرکت کرے گا۔وہ یہاں پاکستان ایکسپو 2017 کے سلسلے میں بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔جاوید ملک نے کہا کہ بحرین میں اشیا خورد و نوش چاول، فروٹ اور سبزیوں کے علاوہ جیولری اور …
بحرین سے امپورٹرز اور تاجروں کا 12 رکنی وفد پاکستان ایکسپو 2017 میں بھرپور شرکت کرے گا،سفیر جاوید ملک

مزید خبریں
ماناما ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین سے امپورٹرز اور تاجروں کا 12 رکنی وفد پاکستان ایکسپو 2017 میں بھرپور شرکت کرے گا۔وہ یہاں پاکستان ایکسپو 2017 کے سلسلے میں بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔جاوید ملک نے کہا کہ بحرین میں اشیا خورد و نوش چاول، فروٹ اور سبزیوں کے علاوہ جیولری اور ٹیکسٹائل کی ڈیمانڈ ہے ۔ پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین چیمبر آف کامرس کے چیف ایگزیکٹو سے بھی خصوصی ملاقات کی۔جاوید ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی تاجروں کا بحرین اور خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ میں کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرین میں پاکستانی سفارتخانہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔







