مانامہ۔ 23 فروری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کی مرکزی جیل کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔انھوں نے بحرین جیل میں قید پاکستانیوں کے مسائل سنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی داد رسی کیلئے قانون کے مطابق ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ چھوٹے جرائم میں قید پاکستانیوں کیلئے شاہی …
بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کا بحرین کی مرکزی جیل کا دورہ، پاکستانی قیدیوں سے ملاقات مسائل کے حل کی یقین دہانی

مزید خبریں
مانامہ۔ 23 فروری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کی مرکزی جیل کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔انھوں نے بحرین جیل میں قید پاکستانیوں کے مسائل سنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی داد رسی کیلئے قانون کے مطابق ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ چھوٹے جرائم میں قید پاکستانیوں کیلئے شاہی معافی کےلئے خصوصی ہمدردی کی اپیل کی جائےگی۔ پاکستانی سفیر جاوید ملک اور بحرین جیل کے حکام نے پاکستانی قیدیوں کو ہر ممکن انسانی سہولیات دینے پر اتفاق کیا۔بحرین کی امیگریشن جیل میں قید ساٹھ سے زیادہ پاکستانی گزشتہ مہینو ں میں رہا ہوئے ہیں ۔








