بحرین کی لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر انخلاء کی ہدایت

منامہ۔2 ستمبر (اے پی پی) بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔بحرین نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں رونما ہونے والے سکیورٹی واقعات کا حوالہ دیا ہے۔بحرین نیوز ایجنسی ( بی این اے) کے مطابق بحرین کی وزارتِ خارجہ جمہوریہ لبنان میں …

منامہ۔2 ستمبر (اے پی پی) بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔بحرین نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں رونما ہونے والے سکیورٹی واقعات کا حوالہ دیا ہے۔بحرین نیوز ایجنسی ( بی این اے) کے مطابق بحرین کی وزارتِ خارجہ جمہوریہ لبنان میں موجود تمام شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہاں سے فوری طور پر نکل جائیں۔اس ملک میں رونما ہونے والے پیش نظر ہرکسی کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں۔بحرین نے قبل ازیں اپنے شہریوں کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی وجہ سے لبنان کا سفر اختیار نہ کریں۔

مزید خبریں