بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ،مارخورز نے سٹالینز کو 126 رنز سے ہرا دیا

فیصل آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز نے الائیڈبینک سٹالینز کو 126 رنز سےشکست دے دی،سلمان علی آغا نے 51رنزاور 3وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،زاہد محمود نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اتوار کو بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں یو ایم ٹی مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 231 …

فیصل آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز نے الائیڈبینک سٹالینز کو 126 رنز سےشکست دے دی،سلمان علی آغا نے 51رنزاور 3وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،زاہد محمود نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اتوار کو بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں یو ایم ٹی مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،افتخار احمد 60اورسلمان علی آغا 51رنز بنا کر نمایاں رہے،

عبدالصمد نے 37رنز بنائے، فخرزمان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے، جہانداد خان نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں الائیڈ بینک سٹالینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 23.4 اوورز میں محض 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،بابراعظم 45رنز بنا کر نمایاں رہے،

دیگر کوئی بھی بیٹر خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، سپنر زاہد محمود نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18رنز کے عوض 5وکٹیں لیں، سلمان علی آغا نے 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ کل پیر کو نورپور لائنز اور لیک سٹی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا،میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔