اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) بحری آگہی اور تحقیق کے موضوع پر بحریہ یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا انعقاد ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس کا مقصد بحری شعبے میں روزگار کے حصول کے لیے ضروری تعلیم اور صلاحیتوں پر زور دینا تھا۔ کانفرنس میں قومی اور غیر ملکی شخصیات کی بڑی …
بحری آگہی اور تحقیق کے موضوع پر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) بحری آگہی اور تحقیق کے موضوع پر بحریہ یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا انعقاد ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس کا مقصد بحری شعبے میں روزگار کے حصول کے لیے ضروری تعلیم اور صلاحیتوں پر زور دینا تھا۔ کانفرنس میں قومی اور غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاک بحریہ کے افسران، ماہرین تعلیم، حکومتی نمائندگان اور کاروباری حضرات شامل تھے۔ بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) محمد شفیق نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں پاک ۔چین اقتصادی راہدرای کے تناظر میں بحری شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے بحری شعبے میں ملازمت کے حصول کی اہلیت پیدا کرنے کے لیے لوگوں کو بحری امور سے متعلق تعلیم اور آگہی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کنسلٹنٹ (سی پیک) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان لیفٹنینٹ جنرل (ر) محمد اصغر نے اپنے خطاب میں مستقبل کے رجحانات کا صحیح اندازہ لگانے اور تعلیم اور صلاحیت کے میدان میں بروقت تبدیلیاں لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جدید تقاضوں اور رجحانات سے ہم آہنگ رہا جاسکے۔ انہوں نے میری ٹائم ایجوکیشن کے حوالے سے تدریسی اداروں کی عدم دلچسپی کی نشاندہی کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں بحری شعبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے بحریہ یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ دو روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ مقالوں اورباہم گفت شنید کا مجموعہ تھی جس میں بحری تعلیم و تدریس سے متعلق شعبوں بشمول ملازمتوں کی فراہمی، نصاب کی تیاری، اساتذہ کی بہتر تربیت ، تجربہ گاہوں اور دیگر تدریسی لوازمات کی ضروریات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔








