بحیرہ جنوبی چین میں اپنی خود مختاری یقینی بنائیں گے، چین

بیجنگ ۔ 13 جولائی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنی خود مختاری یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے اس حصے پر ایک ایئر ڈیفنس زون قائم کرنے کا حق رکھتا ہے۔اس سے قبل دی …

بیجنگ ۔ 13 جولائی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنی خود مختاری یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے اس حصے پر ایک ایئر ڈیفنس زون قائم کرنے کا حق رکھتا ہے۔اس سے قبل دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ٹریبونل نے گزشتہ روز اس سمندری علاقے پر چین کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ چینی میڈیا نے دی ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت کو بیرونی طاقتوں کی ’کٹھ پتلی‘ قرار دیا ہے۔

Leave a Reply