بحیرۂ احمر میں مال بردار جہاز کے عملے کو بچایا گیا، بحریہ یورپی یونین

برسلز ۔6دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین بحریہ نے بحیرۂ احمر میں مال بردار جہاز کے عملے کو بچایا لیا۔ رائٹرز کے مطابق یورپی یونین کے ایسپائڈز بحری مشن نے کہا کہ پاناما کے پرچم بردار کارگو جہاز ایم وی آئی ایس اے سٹار نے مدد طلب کی جس کے بعد بحیرۂ احمر میں اس کے عملے کو بچا لیا گیا۔ایسپائڈز نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں …

برسلز ۔6دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین بحریہ نے بحیرۂ احمر میں مال بردار جہاز کے عملے کو بچایا لیا۔ رائٹرز کے مطابق یورپی یونین کے ایسپائڈز بحری مشن نے کہا کہ پاناما کے پرچم بردار کارگو جہاز ایم وی آئی ایس اے سٹار نے مدد طلب کی جس کے بعد بحیرۂ احمر میں اس کے عملے کو بچا لیا گیا۔ایسپائڈز نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایم وی آئی ایس اے سٹار پر سوار عملے کے تمام ارکان کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں قریب ترین محفوظ بندرگاہ جبوتی پہنچا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جہاز نے انجن روم میں سیلاب کی اطلاع دی اور ماسٹر نے مدد کی درخواست کی تھی کیونکہ عملے کے 20 ارکان اسے چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔میری ٹائم سکیورٹی کے ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ جہاز کے انجن میں خرابی تھی اور دوسرے ذرائع نے بتایا کہ جہاز نے اندرونی دھماکے کی اطلاع دی تھی۔

جہاز کی موجودہ حالت کے بارے میں تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ جہاز نے جب مدد طلب کی تو وہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ سے تقریباً 100 بحری میل کے فاصلے پر تھا۔