بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں کورونا ٹیسٹ لازمی،میڈیااپوزیشن کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میڈی اپوزیشن کی منافقت کو بے نقاب کرے اور بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے اپوزیشن کی قیادت کے دوہرے معیار کو اجاگر کرے، تقریب کیلئے بلاول ہائوس میں داخل ہونے سے قبل تمام مہمانوں کیلئے کورونا ٹیسٹ …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میڈی اپوزیشن کی منافقت کو بے نقاب کرے اور بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے اپوزیشن کی قیادت کے دوہرے معیار کو اجاگر کرے، تقریب کیلئے بلاول ہائوس میں داخل ہونے سے قبل تمام مہمانوں کیلئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا لازم ہو گا، غریب عوام کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ کر یہ لوگ اپنے لئے سخت حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات موجود ہیں، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر کورونا کے پھیلائو کیلئے ماحول پیدا کرنے اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ شہباز گل نے کہا کہ منگنی کی تقریب کے دونوں میزبان خاندان خود کو دوسرے لوگوں سے بالاتر سمجھتے ہیں جبکہ ملک کے عوام کو سیکنڈ گریڈ شہری رکھا ہوا ہے جو کہ ان کے دیرینہ جاگیردانہ نظام کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو خود بھی چاہیے کہ وہ لوگوں کی زندگیوں کا خیال رکھیں اور جلسے جلوس کرنے سے گریز کریں۔