عید میلاد النبی ﷺ ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتی ہے ، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عید میلاد النبی ﷺ پر امتِ مسلمہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتی ہے ۔

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عید میلاد النبی ﷺ پر امتِ مسلمہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتی ہے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے بدھ کو جاری اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو عدل، انصاف، رواداری، محبت اور امن کا درس دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد، اخوت اور باہمی تعاون میں ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ اختلافات بھلا کر اتحاد و یکجہتی کے فروغ کا درس دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ سے روشناس کرانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کے لیے متحد ہونا ہوگا ،اتحاد، اخوت اور باہمی تعاون ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں دنیا میں امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعابھی کی۔