میامی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک برائن برادرز پر مشتمل جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے جان لینارڈ سٹرف اور انکے جاپانی جوڑی دار بن مکلاچن کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے …
برائن برادرز میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
میامی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک برائن برادرز پر مشتمل جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے جان لینارڈ سٹرف اور انکے جاپانی جوڑی دار بن مکلاچن کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے جان لینارڈ سٹرف اور انکے جاپانی جوڑی دار بن مکلاچن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں برائن برادرز کو روسی جوڑی کا سامنا ہوگا۔








