برازیلین سیری اےمیں فلامنگو کی 18 ویں فتح، براگنٹینو کو ہرا کر پہلی پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی

برازیل کی پریمیئر فٹبال لیگ (سیری اے) میں فلامنگو نے ہوم گراؤنڈ پر براگنٹینو کو 1-2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے

ریو ڈی جنیرو۔21ستمبر (اے پی پی):برازیل کی پریمیئر فٹبال لیگ (سیری اے) میں فلامنگو نے ہوم گراؤنڈ پر براگنٹینو کو 1-2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔ شنہوا کے مطابق فلامنگو کی یہ برازیلین سیری اے میں 18 ویں فتح ہے۔ فلامنگو کی جانب سے پہلے ہاف میں یوراگوئن ڈیفینڈر گلرمو واریلا نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف میں پیڈرو نے کارنر کک پر بہترین فنشنگ کے ذریعے سکور 0-2 کر دیا۔ کھیل کے اختتام سے قبل 86 ویں منٹ میں برونو ہنریک کے اون گول کے باعث مقابلہ 1-2 ہوگیا ، تاہم فلامنگو نے کامیابی کا دفاع کرتے ہوئے رواں سیزن کی 18ویں فتح سمیٹ لی۔ اس جیت کے بعد فلامنگو کو لیگ میں 10 میچز باقی رہتے ہوئے دوسرے نمبر پر موجود پالمیراس پر 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ براگنٹینو 10ویں نمبر پر ہے اور سرفہرست ٹیم سے 24 پوائنٹس پیچھے ہے۔