ساؤ پاؤلو۔13اکتوبر (اے پی پی):برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں ہوا کے طاقتور طوفان سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا نے سائو پائولو کے محکمہ شہری دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ طوفان اموات کے لحاظ سے برازیل میں گزشتہ 30 سال میں پیش آنے والے شدید ترین موسمی واقعات میں سے ایک تھا۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق طوفان کے باعث سائو …
برازیلی ریاست ساؤ پالو میں طوفان سے تباہی، سات افراد ہلاک ، ایک کروڑ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل

مزید خبریں
ساؤ پاؤلو۔13اکتوبر (اے پی پی):برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں ہوا کے طاقتور طوفان سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا نے سائو پائولو کے محکمہ شہری دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ طوفان اموات کے لحاظ سے برازیل میں گزشتہ 30 سال میں پیش آنے والے شدید ترین موسمی واقعات میں سے ایک تھا۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق طوفان کے باعث سائو پائولو کے علاقے بورو میں دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک جبکہ دیگرعلاقوں بشمول ڈیاڈیما، کوٹیا اور ساؤ پالو شہر میں درخت گرنے سے اموات ہوئیں۔ سائو پا لو میں طوفان کے دوران ہوا کی رفتار 107.5 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی کو شدید نقصان پہنچا اور تقریبا ایک کروڑ افراد کو سپلائی کم از کم 15 گھنٹے معطل رہی۔طوفان کی وجہ سے ساؤ پالو اور قریبی شہروں بشمول ساؤ برنارڈو ڈو کیمپو، کوٹیا، ساؤ کیٹانو، سانتو آندرے اور ڈیاڈیما میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔








