برازیل ، گزشتہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گیا

برازیلیا۔27جنوری (اے پی پی):برازیل کا 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68.8 ارب امریکی ڈالر رہا، جو گزشتہ 11 سال میں بدترین سطح ہے۔شنہوا کے مطابق برازیل کے مرکزی بینک کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا کہ 2025 کا یہ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.02 فیصد کے برابر تھا، جو 2024 میں 66.2 ارب ڈالر کے خسارے سے زیادہ ہے۔دسمبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ …

برازیلیا۔27جنوری (اے پی پی):برازیل کا 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68.8 ارب امریکی ڈالر رہا، جو گزشتہ 11 سال میں بدترین سطح ہے۔شنہوا کے مطابق برازیل کے مرکزی بینک کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا کہ 2025 کا یہ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.02 فیصد کے برابر تھا، جو 2024 میں 66.2 ارب ڈالر کے خسارے سے زیادہ ہے۔دسمبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ لین دین کا خسارہ 3.4 بلین ڈالر رہا، جو ایک سال قبل اسی عرصے میں 10.2 بلین ڈالر تھا۔

خسارے میں اضافے کی بڑی وجہ تجارتی سرپلس میں 5.9 بلین ڈالر کی کمی تھی، تاہم اس کی جزوی تلافی خدمات کے شعبے کے خسارے میں 2.2 بلین ڈالر کی کمی اور ثانوی آمدنی کے سرپلس میں 1 ارب ڈالر کے اضافے سے ہوئی، جبکہ بنیادی آمدنی کا خسارہ 2024 کے برابر ہی رہا۔2025 میں برازیل میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 77.7 بلین ڈالر رہا، جو جی ڈی پی کے 3.41 فیصد کے برابر ہے۔ یہ 2024 میں 74.1 بلین ڈالر یا جی ڈی پی کے 3.39 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے کافی ثابت ہوا۔ادھر دسمبر 2025 میں برازیل کے بین الاقوامی ذخائر 358.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 28.5 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔