برازیل میں زائرین کی بس کو حادثہ، 16 ہلاک

برازیلیا۔4فروری (اے پی پی):برازیل کی ریاست الاغواس میں مذہبی تہوارسے واپس آنے والی بس کے حادثے میں 4 بچوں سمیت 16 زائرین ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایاہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بس جس میں تقریباً 60 افراد سوار تھے ، ریاست الاغواس کے دیہی علاقے میں الٹ گئی۔ الاغواس کی علاقائی حکومت نے بیان …

برازیلیا۔4فروری (اے پی پی):برازیل کی ریاست الاغواس میں مذہبی تہوارسے واپس آنے والی بس کے حادثے میں 4 بچوں سمیت 16 زائرین ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایاہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بس جس میں تقریباً 60 افراد سوار تھے ، ریاست الاغواس کے دیہی علاقے میں الٹ گئی۔ الاغواس کی علاقائی حکومت نے بیان میں کہا کہ حادثے میں 7 خواتین، 5مرد اور4بچے ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق بس ریاست سیارا میں منعقد ہونے والے آور لیڈی آف کینڈیلاریا کے مذہبی تہوار سے واپس آ رہی تھی، جو ہر سال 2 فروری کو منعقد ہوتا ہے اور ہزاروں افراد اس میں شرکت کرتے ہیں۔ الاغواس ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل آندرے مادیرو ، جو ریسکیو آپریشن میں شامل تھے نے کہا کہ بس ایک موڑ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی اور کچھ لوگ بس سے باہر جا گرے۔ کچھ افراد گاڑی کے نیچے دب گئے۔

زخمیوں میں ایک شدید زخمی بچہ بھی شامل ہے، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ الاغواس کے گورنر پاؤلو دانتاس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ میں اس شدید دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور دوستوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

مزید خبریں