برازیل میں نئے مالی سال کے دوران گنے کی پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان

ساﺅ پاﺅلو ۔ 14 اگست (اے پی پی) برازیل میں نئے مالی سال کے دوران گنے کی پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی سال 2016-17ءمیں 597.25 ملین ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ اس سے قبل مئی میں یہ ہدف 625 ملین ٹن مقرر کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق خشک سالی کے باعث گنے …

ساﺅ پاﺅلو ۔ 14 اگست (اے پی پی) برازیل میں نئے مالی سال کے دوران گنے کی پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی سال 2016-17ءمیں 597.25 ملین ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ اس سے قبل مئی میں یہ ہدف 625 ملین ٹن مقرر کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق خشک سالی کے باعث گنے کی پیداوار میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے شوگر اور ایتھانول ملوں کو گنے کی مناسب مقدار میں فراہمی ممکن نہیں ہے۔ ملک کا جنوب وسطی علاقہ خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ملکی پیداوار کا 90 فیصد سے گنا حاصل کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply