برازیل کی ریاست سانتا کیٹرینا کے پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں معروف برازیلین گلوکار رک سولّو سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔شنہوا کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کاروباری شخصیت برونو ایولار، کیمرہ مین پاؤلو سواریس، پائلٹ اور شریک پائلٹ بھی شامل ہیں۔
برازیل میں ہیلی کاپٹر حادثہ، معروف گلوکار سمیت 5 افراد ہلاک

مزید خبریں
ساؤ پاؤلو۔23ستمبر (اے پی پی):برازیل کی ریاست سانتا کیٹرینا کے پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں معروف برازیلین گلوکار رک سولّو سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔شنہوا کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کاروباری شخصیت برونو ایولار، کیمرہ مین پاؤلو سواریس، پائلٹ اور شریک پائلٹ بھی شامل ہیں۔
ہیلی کاپٹر پیر کو ریاست کے شمالی ساحلی شہر پورٹو بیلو سے ساؤ جوآکیم کے لیے روانہ ہونے کے بعد لاپتا ہوگیا تھا۔ ساؤ جوآکیم میں شدید موسم اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی تھی۔حکام نے تقریباً 40 فائر فائٹرز، 10 سے زائد گاڑیوں، ڈرونز، دو تربیت یافتہ کتوں اور ایک طیارے پر مشتمل امدادی ٹیم کی کارروائی کے دوران شدید دھند میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا۔
برازیل کی سول ایوی ایشن ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بیل 430 ہیلی کاپٹر کو، جو 2001 میں تیار کیا گیا تھا، پرواز کی اجازت حاصل تھی۔رک سولّو، رک اینڈ رینر نامی مشہور سیرتانیجو موسیقی کی جوڑی کا حصہ تھے، جو 1980 کی دہائی سے موسیقی کے شعبے میں سرگرم ہے۔







