برازیلیا۔ 27 اگست (اے پی پی)برازیل کی حکومت نے ایمیزون کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے جی سیون ممالک کی طرف سے دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر امداد کی پیش کش مسترد کردی ہے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جنہوں نے جی سیون سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، برازیل کو جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے 22 ملین ڈالر امداد کی …
برازیل نے ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے جی سیون ممالک کی دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر امداد کی پیش کش مسترد کردی

مزید خبریں
برازیلیا۔ 27 اگست (اے پی پی)برازیل کی حکومت نے ایمیزون کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے جی سیون ممالک کی طرف سے دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر امداد کی پیش کش مسترد کردی ہے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جنہوں نے جی سیون سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، برازیل کو جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے 22 ملین ڈالر امداد کی پیشکش کی تھی ۔ برازیل کے حکام نے امداد مسترد کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ برازیلی صدرکے چیف آف سٹاف اونیکس لورنزونی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امداد کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ اس رقم سے یورپ میں جنگلات لگا لئے اگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برازیل ہر ملک کو بتا سکتا ہے کہ کس طرح جنگلات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا فرانسسی صدر اپنے ملک میں واقع تاریخی نوٹر ے ڈیم کیتھڈرل چرچ کی آگ تو بھجا نہ سکے، جو ایک عالمی ورثہ تھا اور اب وہ درس دے رہے ہیں۔ دریں اثناء برازیل کے وزیر دفاع فرنانڈو ایزیوڈو ای سلوانے کہا ہے کہ ایمزون کے جنگلات کی آگ بے قابو نہیں،آگ پر قابو پانے کے لئے دیگر وسائل کے ساتھ44000 فوجی بھی مامورکئے گئے ہیں ۔








