برازیل کا امریکی ٹیرف میں اضافے کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں کیس دائر کرنے کا اعلان

برازیلیا۔6اگست (اے پی پی):برازیل نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں کیس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق برازیلی صدرلوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے برازیلیا میں منعقدہ کونسل برائے پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے اجلاس میں اس امریکی اقدام کوناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم …

برازیلیا۔6اگست (اے پی پی):برازیل نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں کیس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

شنہوا کے مطابق برازیلی صدرلوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے برازیلیا میں منعقدہ کونسل برائے پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے اجلاس میں اس امریکی اقدام کوناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر منصفانہ حملے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک متبادل منصوبہ نافذ کریں گے تاکہ برازیلی مزدوروں اور کمپنیوں کو درپیش معاشی و سماجی نقصانات سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل اس معاملے پر تمام دستیاب ذرائع استعمال اور عالمی تجارتی تنظیم میں اپنی شکایت درج کرائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات مارچ سے جاری ہیں۔واضح رہے کہ برازیلی وزارت خارجہ 18 اگست کو عالمی تجارتی تنظیم میں اس ٹیرف اضافے کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کرے گی۔

مزید خبریں