ساﺅ پالو ۔ 14 مئی (اے پی پی) برازیل کے زراعت کے حوالے سے شماریاتی ادارے ” کوناب “ نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران سویابین کی پیداوار 113 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔ادارے کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2016-17 ءکے دوران سویابین کی ملکی پیداوار بڑھ کر 113 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔اس سے قبل یہ پیداوار 110.2 …
برازیل کی سویابین کی پیداوار 113 ملین ٹن رہنے کا امکان
ساﺅ پالو ۔ 14 مئی (اے پی پی) برازیل کے زراعت کے حوالے سے شماریاتی ادارے ” کوناب “ نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران سویابین کی پیداوار 113 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔ادارے کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2016-17 ءکے دوران سویابین کی ملکی پیداوار بڑھ کر 113 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔اس سے قبل یہ پیداوار 110.2 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ادارے کی جانب سے رواں سیزن کے دوران مکئی کی پیداوار میں بھی اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔نئی رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار 92.8 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔اس سے قبل مکئی کی پیداوار 91.5 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔








