ساؤ پاؤلو۔28دسمبر (اے پی پی):برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں ایک شاہراہ پر دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ شنہوا کے مطابق وفاقی ہائی وے پولیس نے بتایاکہ یہ حادثہ جنوبی باہیا کے شہر موکوری کے قریب وفاقی شاہراہ بی آر-101 پر پیش آیا، جہاں شیورلیٹ ایس 10 پک اپ ٹرک اور فیئٹ ڈوبلو یوٹیلٹی …
برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں ٹریفک حادثہ میں 11 افراد ہلاک
ساؤ پاؤلو۔28دسمبر (اے پی پی):برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں ایک شاہراہ پر دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ شنہوا کے مطابق وفاقی ہائی وے پولیس نے بتایاکہ یہ حادثہ جنوبی باہیا کے شہر موکوری کے قریب وفاقی شاہراہ بی آر-101 پر پیش آیا، جہاں شیورلیٹ ایس 10 پک اپ ٹرک اور فیئٹ ڈوبلو یوٹیلٹی گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر ایک ڈرائیور کی جانب سے غلط طریقے سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کے باعث پیش آیا اور وہ سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ہائی وے آپریٹر ایکووِیاس کیپیشابا نے ایک بیان میں کہا کہ دس افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک اور زخمی ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔









