وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ برداشت، رواداری، باہمی احترام اور اختلافِ رائے کو تسلیم کرنا ایک پرامن اور مہذب معاشرے کی بنیادی اقدار ہیں
برداشت، رواداری، باہمی احترام اور اختلافِ رائے کو تسلیم کرنا پرامن اور مہذب معاشرے کی بنیادی اقدار ہیں، بیرسٹردانیال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ برداشت، رواداری، باہمی احترام اور اختلافِ رائے کو تسلیم کرنا ایک پرامن اور مہذب معاشرے کی بنیادی اقدار ہیں۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عالمی یومِ برداشت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہبی، ثقافتی اورسماجی تنوع کا احترام کرتے ہوئے نفرت، تعصب اور عدم برداشت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئیں! محبت، احترام، ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دے کر ایک پُرامن، مضبوط اور متحد معاشرے کی بنیاد رکھیں۔







