برسبین۔29نومبر (اے پی پی):برسبین ہیٹ کی ٹیم ویمن بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی۔آسٹریلوی ویمن بگ بیش لیگ کے چیلنجرمیچ میں برسبین نے سڈنی تھنڈرکی ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ڈبلیو بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں فاتح ٹیم کا مقابلہ میلبورن رینیگڈز سے یکم دسمبر کو ہوگا۔ برسبین ہیٹ کی گریس پارسنزنے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ …
برسبین ہیٹ کی ٹیم ویمن بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی، گریس پارسنز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

مزید خبریں
برسبین۔29نومبر (اے پی پی):برسبین ہیٹ کی ٹیم ویمن بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی۔آسٹریلوی ویمن بگ بیش لیگ کے چیلنجرمیچ میں برسبین نے سڈنی تھنڈرکی ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ڈبلیو بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں فاتح ٹیم کا مقابلہ میلبورن رینیگڈز سے یکم دسمبر کو ہوگا۔ برسبین ہیٹ کی گریس پارسنزنے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ایلن بارڈر فیلڈ ،برسبین میں کھیلے گئے لیگ کے چیلنجر میچ میں برسبین ہیٹ کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث سڈنی تھنڈرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی ۔ سڈنی تھنڈر کی ہننا ڈارلنگٹن نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔
عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کی گریس پارسنز نے تین اور کپتان جیس جانسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں برسبین ہیٹ نے وکٹ کیپر بلے باز جارجیا ریڈمائن کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ گریس پارسنز کو عمدہ بائولنگ پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔








