برسلز ۔ 7 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے بارے میں تصویری نمائش کابرسلز میںیورپی پریس کلب میں افتتاح ہوا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیرکونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام نمائش کا افتتاح آزاد جموںوکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کیاجو گزشتہ روز یورپین پارلیمنٹ کے برسلز میں شروع ہونیوالے کشمیرای یو ویک کا حصہ ہے۔ نمائش میں فرانسیسی بلج فوٹوگرافر ”سیدریک گربے …
برسلز میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے بارے میں تصویری نمائش کا آغاز

مزید خبریں
برسلز ۔ 7 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے بارے میں تصویری نمائش کابرسلز میںیورپی پریس کلب میں افتتاح ہوا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیرکونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام نمائش کا افتتاح آزاد جموںوکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کیاجو گزشتہ روز یورپین پارلیمنٹ کے برسلز میں شروع ہونیوالے کشمیرای یو ویک کا حصہ ہے۔ نمائش میں فرانسیسی بلج فوٹوگرافر ”سیدریک گربے ھائے کی تصاویربھی رکھی گئی ہیں جو انھوں نے کچھ عرصہ قبل مقبوضہ کشمیر سے لی تھیں۔فوٹوگرافر نے تصاویر میں وادی کشمیر کے عوام کو لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے درپیش مشکلات اور انکی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا ہے اور بندوق کے سائے میں بسنے والے کشمیریوں کے مصائب کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔ نمائش دوہفتے تک جاری رہے گی۔اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ نمائش سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات اور مصائب کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ حل طلب مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے تاہم کشمیریوں کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔ اب تک بڑی تعداد میں لوگ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں اور ہزاروں کودوران حراست لاپتہ کردیاگیا ہے ۔








