برطانوی اخبار ڈیلی میل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ بارے شائع ہونے والی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 14جولائی (اے پی پی)برطانوی تحقیق کاروں کے نئے انکشاف نے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ پر الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی 500ملین پاﺅنڈز کی امداد میں سے لاکھوں پاﺅنڈز کی کرپشن اور خرد برد کی گئی ،شہباز شریف اور ان کے خاندان نے برطانیہ کی جانب سے ملنے والی امداد میں خردبرد کر کے لاکھوں پاﺅنڈز منی لانڈرنگ کے …

اسلام آباد ۔ 14جولائی (اے پی پی)برطانوی تحقیق کاروں کے نئے انکشاف نے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ پر الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی 500ملین پاﺅنڈز کی امداد میں سے لاکھوں پاﺅنڈز کی کرپشن اور خرد برد کی گئی ،شہباز شریف اور ان کے خاندان نے برطانیہ کی جانب سے ملنے والی امداد میں خردبرد کر کے لاکھوں پاﺅنڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کئے ہیں، شریف خاندان پہلے ہی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) نے برطانیہ کے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے شہباز شریف کی صوبائی حکومت کو 50کروڑ پاﺅنڈز بطور امداد اس وقت دیے جب وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply