برطانوی ادارہ برائے عالمی ترقی ڈی ایف آئی ڈی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوکارکردگی کے حوالے سے اے گریڈ قراردے دیا

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترقیاتی شراکت داربرطانوی ادارہ برائے عالمی ترقی ڈی ایف آئی ڈی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوسراہتے ہوئے اسے کارکردگی کے حوالے سے اے گریڈ قراردیاہے۔ منگل کو جاری ایک پریس ریلیزکے مطابق ڈی ایف آئی ڈی کی 2015/2016 ءکے حوالے سے جاری کردہ سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترقیاتی شراکت داربرطانوی ادارہ برائے عالمی ترقی ڈی ایف آئی ڈی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوسراہتے ہوئے اسے کارکردگی کے حوالے سے اے گریڈ قراردیاہے۔ منگل کو جاری ایک پریس ریلیزکے مطابق ڈی ایف آئی ڈی کی 2015/2016 ءکے حوالے سے جاری کردہ سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پسماندہ طبقات کی اقصادی بحالی کے سلسلے میں تمام شعبوں میں رقومات کی بروقت تقسیم یقینی بنائی گئی جس سے ادارہ جاتی اصلاحات ،کیش کی بروقت اورمشروط منتقلی اوردیگراقدامات کے حوالے سے بہتر پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یادرہے کہ ڈی ایف آئی ڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کونان بجٹ سپورٹ کی مدمیں 279 ملین پاﺅنڈزکے علاوہ تکنیکی معاونت کی مد میں 21 ملین پاﺅنڈ کافنڈزفراہم کرتاہے تاہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو87 فیصد فنڈ حکومت پاکستان فراہم کرتی ہے۔ جائزہ رپورٹ میں پسماندہ طبقات کی بہتری کے سلسلے میں پروگرام کیلے فنڈ ز مختص کرنے میں مسلسل اضافہ کرنے پرموجودہ حکومت کوسراہتے ہوئے کہاگیاہے کہ حکومت پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پرمجموعی قومی پیداوار کا 0.35 ، وفاقی محصولات کا تین فیصد جبکہ عوامی شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کا 19فیصد حصہ خرچ کررہی ہے۔

Leave a Reply