برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی کشتی سے 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں

لندن ۔ یکم جون (اے پی پی) برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی ایک کشتی سے 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحر ہند میں کارروائی کے دوران بھارتی مچھیروں کی کشتی کو روکا جس میں سے 266کلو گرام ہیروئن اور 455کلو بھنگ برآمد ہوئی جسے ضبط کر کے تلف کر …

لندن ۔ یکم جون (اے پی پی) برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی ایک کشتی سے 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحر ہند میں کارروائی کے دوران بھارتی مچھیروں کی کشتی کو روکا جس میں سے 266کلو گرام ہیروئن اور 455کلو بھنگ برآمد ہوئی جسے ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے6 کروڑ پاونڈ یعنی (8ارب 77کروڑ روپے) سے زائد بنتی ہے۔رائل نیوی کے بحری جہازکی ٹیم نے بحر ہند میں بھارتی فشنگ بوٹ کی تقریباً60 گھنٹے تک تلاشی لی اور ٹرالرز کے فریزر میں 3 ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی منشیات برآمد کرلیں۔اس دوران کشتی پر سوار بھارتی مچھیروں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سیلرز اور رائل میرینز کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کو تلف کردیا گیا ہے۔ جہاز کے کمانڈر ایان فیزی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدارکا پکڑا جانا منشیات کے ڈیلروں ہی نہیں دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے ہی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈزفراہم کیے جاتے ہیں۔

Leave a Reply