برطانوی حکام کی لندن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر فوری کارروائی ، ترجمان دفتر خارجہ

برطانوی حکام کی لندن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر فوری کارروائی ، گاڑیوں سے پاکستان مخالف بینرز فوری ہٹانے ، مہم میںملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی حکام نے لندن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈون پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لندن میں گاڑیوں سے پاکستان مخالف بینرز فوری ہٹانے اور …

برطانوی حکام کی لندن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر فوری کارروائی ، گاڑیوں سے پاکستان مخالف بینرز فوری ہٹانے ، مہم میںملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی حکام نے لندن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈون پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لندن میں گاڑیوں سے پاکستان مخالف بینرز فوری ہٹانے اور بدنیتی پر مبنی اس مہم میںملوث افراد کیخلاف انظباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لندن میں گاڑیوں پر پاکستان مخالف اشتہاری مہم سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن اور برطانیہ میں دولت مشترکہ آفس کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔جس پر ٹرانسپورٹ فار لنڈن(ٹی ایف ایل) حکام نے بد نیتی پر مبنی بینرز ہٹانے کی مناسب کارروائی کے بعد انکوائری کا آغاز کیا ہے اور زمہ داروں کیخلاف انظباطی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان نے پروپیگنڈا مہم کیخلاف فوری اقدامات کو سراہا ہے

Leave a Reply