راولپنڈی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکلوس پیٹرک کارٹر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جنہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکلوس پیٹرک کارٹرنے دہشت …
برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکلوس پیٹرک کارٹر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات‘دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا‘آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکلوس پیٹرک کارٹر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جنہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکلوس پیٹرک کارٹرنے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کے مثبت کردار اور سرحدی کنٹرول کو موثر بنانے کےلئے پاک افغان پر باڑ لگانے کے اقدام کوسراہا۔ مہمان شخصیت نے انتہاءپسندی کی روک تھام کےلئے پیغام پاکستان فتوی کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن اور استحکام کےلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ مہمان شخصیت نے آرمی چیف کے ہمراہ بلوچستان کے علاقہ گردی جنگل کادورہ کیا جو حالیہ ہی جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا گیا تھا۔ وفد کو خوشحال بلوچستان میں معاونت کےلئے سکیورٹی آپریشن اور تازہ ترین سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفد نے پاک فوج کی کمٹمنٹ اور پیشہ وارانہ صلاحیت سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا۔








