برطانیہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کے زیادہ سے زیادہ ثمرات دلوانے کے لئے تعاون جاری رکھے گا ،برطانوی نائب ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس کی سیالکوٹ میں ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے ارکان سے گفتگو اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی)برطانیہ کی نائب ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کے زیادہ سے زیادہ ثمرات دلوانے کے لئے تعاون …
برطانوی نائب ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس کی سیالکوٹ میں ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے ارکان سے گفتگو
برطانیہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کے زیادہ سے زیادہ ثمرات دلوانے کے لئے تعاون جاری رکھے گا ،برطانوی نائب ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس کی سیالکوٹ میں ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے ارکان سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی)برطانیہ کی نائب ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کے زیادہ سے زیادہ ثمرات دلوانے کے لئے تعاون جاری رکھے گا ، پیر کے روز سیالکوٹ میں ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کومزید فروغ دینے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی ہائی کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کے سرمایہ کار پاکستانی منڈی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ برطانیہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کے زیادہ سے زیادہ ثمرات کے حصول کے سلسلے میں بھی تعاون جاری رکھے گا۔









