تل ابیب۔19اکتوبر (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے حماس کے ساتھ جاری جنگ میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے جمعرات کو تل ابیب پہنچے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو دہشتگردی کا خوفناک اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا …
برطانوی وزیراعظم حماس کے ساتھ جاری جنگ میں اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کیلئے تل ابیب پہنچ گئے

مزید خبریں
تل ابیب۔19اکتوبر (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے حماس کے ساتھ جاری جنگ میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے جمعرات کو تل ابیب پہنچے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو دہشتگردی کا خوفناک اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی پرزور حمایت کی۔ بعد ازاں اسرائیلی صدر آئیزک ہرزوگ کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے غزہ میں موجود عام فلسطینیوں کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی اہمیت سے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے اسرائیلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حماس کی خوفناک دہشتگردی کا نشانہ بننے پر اپنی اور برطانوی عوام کی طرف سے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
اسرائیل پہنچنے کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اہم اسرائیلی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔








