اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) پاکستان اوربرطانیہ نے منی لانڈرنگ، کرپشن اورمنظم جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتقاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اس حوالے سے مستقبل میں کام جاری رکھیں گے، مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین کام ہورہا ہے ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کی فہرست سے نکالنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کررہے …
برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی وزیراعظم عمران خان اور وزراء سے ملاقاتوں کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) پاکستان اوربرطانیہ نے منی لانڈرنگ، کرپشن اورمنظم جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتقاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اس حوالے سے مستقبل میں کام جاری رکھیں گے، مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین کام ہورہا ہے ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کی فہرست سے نکالنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں، برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں، کرپشن کاخاتمہ پاکستان اوربرطانیہ کی ترجیح ہے، پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثرہوا ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرقانون وانصاف فروغ نسیم، برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید، وفاقی وزیرداخلہ شہریارخان آفریدی اوراحتساب کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاداکبر نے برطانوی وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیرداخلہ شہریارآفریدی ودیگر سے ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ پاکستان میں برطانوی سفارت خانہ کے حکام بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ وفاقی وزیرقانون وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاکہ برطانوی وزیرداخلہ کے ساتھ جسٹس اینڈ اکاﺅنٹیبلٹی انیشیٹو نامی ڈکلریشن سے متعلق امورپرتفصیلی بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک منی لانڈرنگ، کرپشن اورمنظم جرائم کے انسداد میں تعاون کو مزیدفروغ دیں گے۔








