وورسٹر سے تعلق رکھنے والے ہائی جمپر جوئل کلارک خان نے برمنگھم میں برطانوی ٹائٹل جیتنے کو اپنے کیریئر کا بہترین لمحہ قرار دیا ہے۔
برطانوی ٹائٹل جیتنا میرے کیریئر کا بہترین لمحہ ہے، جوئل کلارک خان

مزید خبریں
برمنگھم۔23جون (اے پی پی):وورسٹر سے تعلق رکھنے والے ہائی جمپر جوئل کلارک خان نے برمنگھم میں برطانوی ٹائٹل جیتنے کو اپنے کیریئر کا بہترین لمحہ قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 26 سالہ ایتھلیٹ جوئل کلارک خان نے الیگزینڈر سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل راؤنڈ کے اختتام پر پیچھے چل رہے تھے، لیکن انہوں نے مقابلے کی آخری چھلانگ میں 2.27 میٹر کا اپنا بہترین ریکارڈ برابر کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ ان کے کیریئر کا چوتھا آؤٹ ڈور ٹائٹل ہے، لیکن 18 ماہ تک انجری کا شکار رہنے کے بعد 2023 کے بعد سے یہ ان کی پہلی بڑی کامیابی ہے۔ جوئل کلارک خان نے بتایا کہ مقابلے کی آخری چھلانگ پر پہلی پوزیشن حاصل کرنا، اپنا بہترین ریکارڈ برابر کرنا اور برطانوی چیمپئن شپ جیتنا ان کے لئے ناقابل یقین تھا۔ وہ 2020 سے 2023 کے درمیان 3 برطانوی ٹائٹل جیتنے کے بعد پیر کے انگوٹھے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے، تاہم فروری میں نیشنل انڈور ٹائٹل جیتنے کے بعد اب انہوں نے اپنی بہترین فارم دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ جوئل کلارک خان نے عزم ظاہر کیا کہ اگست میں اسی سٹیڈیم میں ہونے والی ہوم یورپی چیمپئن شپ ان کا اگلا بڑا ہدف ہے جہاں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے سامنے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔








