لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):یوکے پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ٹریڈ کمشنر برائے پاکستان و مشرق وسطی اولیور کرسچیئن کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی اور تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اولیور کرسچیئن کے دورہ پاکستان کے دوران ایسیکس یونیورسٹی کے ساتھ …
برطانوی ٹریڈ کمشنر کے دورہ سے اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے، میاں کاشف اشفاق
لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):یوکے پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ٹریڈ کمشنر برائے پاکستان و مشرق وسطی اولیور کرسچیئن کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی اور تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اولیور کرسچیئن کے دورہ پاکستان کے دوران ایسیکس یونیورسٹی کے ساتھ اسٹریٹجک تعلیمی معاہدے اور نووا کیئر ہسپتال اسلام آباد وامپیریئل ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ کے مابین تعاون سمیت نئی شراکت داری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے برطانیہ کی پاکستان کے شعبہ صحت و تعلیم میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، یونیورسٹی آف ایسیکس کی شراکت داری کا مقصد پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے جبکہ نووا کیئر پراجیکٹ خطے میں صحت کی سہولیات اور دیکھ بھال میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اوراقتصادی ترقی کو فروغ دینے و ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند مواقع پیدا کرنے اور مل کر کام کرنے کے لیے برطانیہ کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ بہت سی برطانوی کمپنیاں نہ صرف پاکستان میں کام کر رہی ہیں بلکہ وہ اپنے شعبوں میں مارکیٹ لیڈر اور ملکی معیشت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔









