برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما ریڈوکانو ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئی

کیلیفورنیا۔7مارچ (اے پی پی):برطانوی نامور ٹینس سٹار اور ایک گرینڈ سلام ٹائٹل کی فاتح ایما ریڈوکانو ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ 23 سالہ جاپانی ٹینس کھلاڑی مویوکا اچیجیما نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں 22 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما ریڈوکانو کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف …

کیلیفورنیا۔7مارچ (اے پی پی):برطانوی نامور ٹینس سٹار اور ایک گرینڈ سلام ٹائٹل کی فاتح ایما ریڈوکانو ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ 23 سالہ جاپانی ٹینس کھلاڑی مویوکا اچیجیما نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں 22 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما ریڈوکانو کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں 23 سالہ جاپانی ٹینس کھلاڑی مویوکا اچیجیما نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں 22 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما ریڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں3-6 اور 2-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ، جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار کوکو گف سے ہوگا۔