لندن ۔25دسمبر (اے پی پی):برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور دیگر ممالک نےاسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور خطے میں عدم استحکام کو ہوا دے سکتا ہے۔ رائٹرز کے مطابق برطانیہ، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، اٹلی، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے اور سپین …
برطانیہ، کینیڈا، جرمنی سمیت متعدد ممالک کی اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے منصوبے کی مذمت

مزید خبریں
لندن ۔25دسمبر (اے پی پی):برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور دیگر ممالک نےاسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور خطے میں عدم استحکام کو ہوا دے سکتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق برطانیہ، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، اٹلی، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے اور سپین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس فیصلے اور بستیوں کی توسیع کو واپس لے۔
بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے میں بستیوں کی پالیسیوں میں یکطرفہ شدت نہ صرف بین الاقوامی قانون کے منافی ہے بلکہ اس سے خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔








