برطانیہ میں تین سالہ بچے کا کھیل میں حیران کن کارنامہ، گینیز بک میں عالمی ریکارڈ قائم

لندن ۔2فروری (اے پی پی):برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے تین سالہ بچے نے غیر معمولی کھیلوں کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنی جگہ بنا لی ۔العربیہ کے مطابق کم عمری میں سنوکر جیسے مشکل کھیل میں شاندار مہارت دکھا کر اس بچے نے سب کو حیران کر دیا۔جود اوینز نامی یہ بچہ دنیا کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن …

لندن ۔2فروری (اے پی پی):برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے تین سالہ بچے نے غیر معمولی کھیلوں کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنی جگہ بنا لی ۔العربیہ کے مطابق کم عمری میں سنوکر جیسے مشکل کھیل میں شاندار مہارت دکھا کر اس بچے نے سب کو حیران کر دیا۔جود اوینز نامی یہ بچہ دنیا کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا ہے جس نے سنوکر میں دو عالمی ریکارڈ قائم کیے۔

تقریباً تین برس کی عمر میں اس نے ایک ہی شاٹ کے ذریعے دو گیندیں دو مختلف پاکٹس میں ڈالنے کا کارنامہ انجام دیا جسے ڈبل پوٹ کہا جاتا ہے۔ اس کے ایک ماہ بعد اس نے بلیئرڈز میں بینک شاٹ لگا کر ایک اور نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔جود اوینز ان دونوں نمائشی شاٹس کو کامیابی سے انجام دینے والا دنیا کا سب سے کم عمر کھلاڑی قرار پایا ہے جبکہ وہ گینیز کی تاریخ کے کم عمر ترین دو ریکارڈ رکھنے والوں میں بھی شامل ہو گیا ہے۔ گینیز بک کے ایڈیٹر ان چیف کریگ گلینڈے نے بچے کی صلاحیت کو مہارت جوش اور عزم کا نادر امتزاج قرار دیا۔

مزید خبریں