برطانیہ میں غیر سرکاری تنظیم نے تقریب کا انعقاد کیا تھا، ترجمان آزاد کشمیر صدر

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ برطانیہ میں غیر سرکاری تنظیم نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں صدر آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر سے مہمانوںکو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اس میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا ، اس پروگرام سے صدر آزاد کشمیر یا ایوان صدر کابراہ راست کوئی تعلق نہیں تھا، یہ …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ برطانیہ میں غیر سرکاری تنظیم نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں صدر آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر سے مہمانوںکو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اس میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا ، اس پروگرام سے صدر آزاد کشمیر یا ایوان صدر کابراہ راست کوئی تعلق نہیں تھا، یہ پروگرام آزاد کشمیر سمیت مختلف ممالک میں تعلیم پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کوئسٹ فار ایجوکیشن کی جانب سے کیا گیاتھا اور اس کے پروگرامات بھی اسی تنظیم نے ترتیب دیئے تھے۔ اخبارات اور سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس قسم کا پروگرام صدرآزاد کشمیر یا ایوان صدر کی جانب سے منعقد کرایا گیا ہے جو کہ سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ اس تنظیم کے عہدیداران گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کے دورے پر آئے تھے جنہوںنے یہاں پر اپنے منصوبوںکاافتتاح صدر آزاد کشمیر سے کرایا بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کی دعوت صدر آزد کشمیر کو بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ ترجمان نے کہاکہ پروگرام کاانعقاد کرنے والوں نے ہی اسے ترتیب دیا۔ صدر آزاد کشمیر دیگر مہمانوں کی طرح اس میں مدعو تھے۔

Leave a Reply