برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کا برطانوی کاروباری رہنماوں، سٹی کونسل کے نمائندوںاور ماہرین کے اجلاس سے خطاب

پاکستان برطانیہ کے ساتھ کاروباری و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کا برطانوی کاروباری رہنماوں، سٹی کونسل کے نمائندوںاور ماہرین کے اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ کاروباری و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا …

پاکستان برطانیہ کے ساتھ کاروباری و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کا برطانوی کاروباری رہنماوں، سٹی کونسل کے نمائندوںاور ماہرین کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ کاروباری و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، سی پیک پراجیکٹ سے برطانوی کمپنیوں اور فرموں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشاورت کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان دنیا کی تین ارب آبادی کے مرکز میں واقع ہے، ایک طرف جنوبی ایشیائ، دوسری مغربی ایشیاءاور وسطی ایشیاءتیسری جانب واقع ہے، پاکستان تمام خطے کیلئے کم لاگت کا جدید ترین تجارتی روٹ فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بریڈ فورڈ میں برطانوی کاروباری رہنماوں،سٹی کونسل کے نمائندوں،سرکاری حکام اور ماہرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنے ریمارکس میں تجارتی و کاروباری دوست ماحول کا بھر پور جائزہ پیش کیا اور حاضرین کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے نتیجے میں ملکی اقتصادی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply