برطانیہ نے چین کو 12 ثقافتی نوادرات اور فن پارے واپس کر دیئے

رطانیہ نے 12 ثقافتی نوادرات اور فن پارے چین کے حوالے کر دیئے۔شنہوا کے مطابق برطانیہ نے گزشتہ شام کو برطانیہ میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کے دوران 12 ثقافتی نوادرات اور فن پارے چین کے حوالے کئے۔ چین کے نائب وزیرِ ثقافت و سیاحت اور قومی ادارہ ثقافتی ورثہ کے سربراہ راؤ چوان نے تقریب میں آن لائن شرکت کی جبکہ برطانیہ میں چینی سفیر ژینگ زی …

لندن۔24ستمبر (اے پی پی):برطانیہ نے 12 ثقافتی نوادرات اور فن پارے چین کے حوالے کر دیئے۔شنہوا کے مطابق برطانیہ نے گزشتہ شام کو برطانیہ میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کے دوران 12 ثقافتی نوادرات اور فن پارے چین کے حوالے کئے۔ چین کے نائب وزیرِ ثقافت و سیاحت اور قومی ادارہ ثقافتی ورثہ کے سربراہ راؤ چوان نے تقریب میں آن لائن شرکت کی جبکہ برطانیہ میں چینی سفیر ژینگ زی گوانگ نے تقریب میں شرکت کی۔

چینی حکام نے کہا کہ چوری یا غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک پہنچائے گئے ثقافتی نوادرات کو ان کے اصل ممالک کو واپس کرنا ایک منصفانہ اقدام ہے، جو ثقافتی ورثے کے تحفظ، دنیا بھر کے عوام کے ثقافتی حقوق اور قومی جذبات کے احترام اور انسانی تہذیب کے ورثے کے تحفظ میں مدد دیتا ہے۔ برطانوی فریق نے کہا کہ ان نوادرات کی واپسی دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کا ایک مثبت نتیجہ ہے۔

یہ ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف مشترکہ کوششوں، باہمی احترام اور تعاون کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ثقافتی نوادرات اور فن پارے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اپنی تحقیقات کے دوران قبضے میں لیے تھے۔