برلن۔ 18 مئی (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بریگزٹ کے بعد یورپ میں آزاد آمد و رفت کی وکالت کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے یورپی شہریوں کی سفری آزادی محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ بریگزٹ کے دوران تمام …
برطانیہ کو یورپی سفری آزادی برقرار رکھنی چاہیے، جرمن چانسلر

مزید خبریں
برلن۔ 18 مئی (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بریگزٹ کے بعد یورپ میں آزاد آمد و رفت کی وکالت کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے یورپی شہریوں کی سفری آزادی محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ بریگزٹ کے دوران تمام اہم معاملات کو حل کرنا ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ یورپ برطانیہ کے ساتھ ہر سطح پر دوستانہ تعلقات بحال رکھنا چاہتا ہے۔ انجیلا میرکل نے کہا کہ برطانیہ کو یورپی تارکین وطن کے حوالے سے کوئی کوٹہ مقرر نہیں کرنا چاہیے۔








