ماسکو۔24دسمبر (اے پی پی):برکس کے رکن ممالک کے درمیان ادائیگیوں کے نظام کی تشکیل ممکن ہے ۔ یہ بات روس میں تعینات برازیل کے سفیر نے روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہی ۔ سفیر سرجیو روڈریگس ڈوس سانتوس نے کہا کہ برکس ادائیگی کے نظام کی تشکیل کا مسئلہ ایسوسی ایشن کے ایجنڈے کے اہم امور میں سے ایک ہے اور اس کا ظہور کافی حد تک ممکن …
برکس کے رکن ممالک کے درمیان ادائیگیوں کے نظام کی تشکیل ممکن ہے، برازیلی سفیر

مزید خبریں
ماسکو۔24دسمبر (اے پی پی):برکس کے رکن ممالک کے درمیان ادائیگیوں کے نظام کی تشکیل ممکن ہے ۔ یہ بات روس میں تعینات برازیل کے سفیر نے روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہی ۔ سفیر سرجیو روڈریگس ڈوس سانتوس نے کہا کہ برکس ادائیگی کے نظام کی تشکیل کا مسئلہ ایسوسی ایشن کے ایجنڈے کے اہم امور میں سے ایک ہے اور اس کا ظہور کافی حد تک ممکن ہے ۔
اس سوال پر کہ کیا برکس ادائیگی کا نظام بنانے میں پیش رفت ہوئی ہے ، برازیلی سفیر نے اس موضوع کو برکس ایجنڈے میں اہم ترین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ 2024 میں برکس کی روسی صدارت کے دوران اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی اور ہم برازیل کی صدارت کے دوران اس معاملے پر کام جاری رکھیں گے۔ سفیر نے کہا کہ یہ واقعی اہم معاملہ ہے اور اس پر عمل درآمد ممکن ہے۔








