برکینا فاسو۔ 19 اگست (اے پی پی) ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ افریقی ملک بُرکینا فاسو میں بھوک، عدم استحکام اور نقل مکانی کے باعث لاکھوں لوگ بدترین زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی ضرورت ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خوراک کے بدترین بحران کے باعث متاثرہ آبادی کے لیے …
برکینا فاسو میں خوراک کا بد ترین بحران، ورلڈ فوڈ پروگرام کی ہنگامی امداد کی اپیل

مزید خبریں
برکینا فاسو۔ 19 اگست (اے پی پی) ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ افریقی ملک بُرکینا فاسو میں بھوک، عدم استحکام اور نقل مکانی کے باعث لاکھوں لوگ بدترین زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی ضرورت ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خوراک کے بدترین بحران کے باعث متاثرہ آبادی کے لیے انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔ ورلڈ فوڑ پروگرام کے ترجمان ایغو ویرہوزل نے ”وائس آف امریکا“ کو بتایا کہ جون سے ستمبر کے درمیان خوراک کی شدید کمی کا سامنا رہتا ہے کیونکہ ان مہینوں میں خوراک کی پیداوار نہیں ہوتی، لوگوں کے لیے خوراک کی تلاش ایک مشکل کام ہے اور بعض اوقات ان کی خوراک تک رسائی بھی نہیں ہو پاتی جبکہ امن عامہ کی صورت حال کے باعث لوگ بازاروں تک نہیں جا پاتے یا اپنے کھیتوں میں کام نہیں کر سکتے جس کے باعث یہاں بڑی آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔








