بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پارا چنار کا دورہ

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ کا پارا چنار کا دورہ، علاقے کی مجموعی سکیورٹی اور حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی پارہ چنار ۔ 30 جون (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے لازوال قربانیاں دیں ہیں‘ہم ضرور کامیاب ہونگے‘ہمارے دشمن ہمارے حوصلے پست اور قوم کو تقسیم نہیں کرسکتے۔ …

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ کا پارا چنار کا دورہ، علاقے کی مجموعی سکیورٹی اور حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

پارہ چنار ۔ 30 جون (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے لازوال قربانیاں دیں ہیں‘ہم ضرور کامیاب ہونگے‘ہمارے دشمن ہمارے حوصلے پست اور قوم کو تقسیم نہیں کرسکتے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کا دورہ کیا جہاں پر انھیں علاقے کی مجموعی سکیورٹی اور حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاراچنار میں مقامی عمائدین اور دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور شہداءکے بلند درجات کےلئے دعا کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانی ضیاع پر دکھ کااظہار کیا ۔آرمی چیف نے کہا کہ غیر ملکی دورے اور خراب موسم کے باعث یہاں آنے میں تاخیر ہوئی۔ آرمی چیف کے سانحہ پاراچنار میںزخمی ہونے والے افرادکے بہتر علاج معالجے اور متاثرہ خاندانوں کے تحفظ کے احکامات پر عمل درآمد کےلئے کورکمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی وہی موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے لازوال قربانیاں دیں ہیں‘ ہم ضرور کامیاب ہونگے ‘ہمارے دشمن ہمارے حوصلے پست اور قوم کو تقسیم نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply