بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ‘

راولپنڈی ۔ 13اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو کوئٹہ کا دورہ کیا اور ہفتہ کی شب دھماکہ میں شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر سول و فوجی افسران …

راولپنڈی ۔ 13اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو کوئٹہ کا دورہ کیا اور ہفتہ کی شب دھماکہ میں شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر سول و فوجی افسران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ بری فوج کے سربراہ نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کینٹ کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔ بعد ازاں آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈ کواٹر میں سانحہ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

Leave a Reply