بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات

راولپنڈی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ مشترکہ امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچے تو افغان آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل …

راولپنڈی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ مشترکہ امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچے تو افغان آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان دوست ممالک ہیں اور دونوں کو پائیدارامن و استحکام کےلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply