راولپنڈی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو کرائسٹ چرچ راولپنڈی کرسمس تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کے شرکاءنے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کی پوری …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرائسٹ چرچ راولپنڈی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو کرائسٹ چرچ راولپنڈی کرسمس تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کے شرکاءنے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کی پوری مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے نہ صرف قیام پاکستان کے لئے بلکہ اس کی ترقی کےلئے مسیحی بھائیوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان بھر میں مسیحی برادری کی تعلیم، صحت اور عوامی فلاح سمیت مختلف شعبوں میں کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے حصہ طور پر بالخصوص مادر وطن کے دفاع کےلئے ان کی شمولیت کا اعتراف کیا۔








