راولپنڈی ۔ 21 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں سول انتظامیہ سے تعاون تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ہدایات 20 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس اور آرمی چیف …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں سول انتظامیہ سے تعاون تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 21 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں سول انتظامیہ سے تعاون تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ہدایات 20 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس اور آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات کی روشنی میںجاری کی گئیں ہیں۔ کسی کو بچانا ہی وبائی امراض کے خلاف کمیونٹی اور قوم کے اجتماعی تحفظ کی اساس ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت اور وزارت صحت کی ہدایات پرعمل کرنا ہرپاکستانی کی ذمہ داری ہے اور اسی طرح قومی کوششیں کامیابی ہوسکیں گی۔ کسی بھی ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے۔ آئیے پہلے انفرادی سطح پر ایک ذمہ دار شہری بنیں اور اس کے نتیجے میں اجتماعی سطح پر سلامتی اور تحفظ کے لئے حکام کی مدد کریں۔ پاک فوج قومی کوششوں کا حصہ ہونے کے ناطے ایک مقدس فریضہ کے طور پر قوم کی خدمت اور حفاظت کرے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم خود کو نظم و ضبط کا پابند، معاون، ایک دوسرے کی طاقت بن کر انشاء اللہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔








