بستر کی چادروں اور تکیے کے غلافوں برآمدات میں جولائی کے دوران 5.64 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) جاری مالی سال 2016-17ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران بسترکی چادروں اور تکیے کے غلافوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں 5.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016ءکے دوران 27 ہزار 183میٹرک ٹن بیڈویئرز کی برآمدات سے 167.665 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے …

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) جاری مالی سال 2016-17ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران بسترکی چادروں اور تکیے کے غلافوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں 5.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016ءکے دوران 27 ہزار 183میٹرک ٹن بیڈویئرز کی برآمدات سے 167.665 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 158.71 ملین ڈالر مالیت کی 24 ہزار 644 میٹرک ٹن بستر کی چادریں وغیرہ برآمد کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جون 2016ءکے دوران بستر کی چادروں کی برآمدات کا حجم 25 ہزار 54 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے 154.89 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا

Leave a Reply